عراق: تین بم دھماکے‘ جھڑپیں‘ 10 افراد ہلاک‘ 53 زخمی
بغداد (اے ایف پی) عراق کے مختلف علاقوں میں تین بم دھماکوں میں سات افراد جبکہ حکومت مخالفین اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک‘ 53 زخمی ہو گئے۔ زوبا میں سرکاری فورسز کی شیلنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے۔ بم دھماکے مصروف ترین مارکیٹ میں کئے گئے۔ اس وقت لوگ شاپنگ کررہے تھے۔ امدادی اداروں نے کارروائیاں شروع کر دیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔