بھارتی عدالت نے علی گیلانی اور انکے تین ساتھیوں کے خلاف کیس درج کرنے کی درخواست خارج کردی
نئی دہلی(کے پی آئی)دہلی کی ایک عدالت نے حریت کانفرنس(گ)کے چیئرمین سید علی گیلانی اور ان کے تین ساتھیوں کے خلاف کیس درج کرنے کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ افراد کے خلاف کیس درج کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔گذشتہ روز دہلی پولیس نے عدالت میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا کہ مذکورہ افراد ریاست جموں کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے آئی پی سی کے تحت ان کے خلاف کیس درج نہیں کیا جا سکتا۔