ٹی ٹونٹی ورلڈکپ : انگلینڈ بھی آﺅٹ‘ جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا‘ نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کیخلاف کامیابی حاصل کر لی
چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ نے انگلینڈکو 3 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو ہرا دیا۔ بنگلہ دیش میں جاری میگا ایونٹ کے سپر ٹین مرحلہ کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے 5 وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔ ہاشم آملہ 56‘ کوئنٹن ڈی کاک 29‘ ڈومینی 5‘ ڈیوڈ ملر 19 اور ایلبی مورکل 3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ کیپان اے بی ڈویلیئرز 65 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ بریسنن ‘ جارڈن‘ براڈ اور ٹریڈ ویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 193 رنز بنا سکی۔ لمب 18‘ ہیلز 38 معین علی 10‘ مورگن 14‘ بٹلر 34‘ روی بوپارہ 31 اور جارڈن 16 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ برینسن 17 اور براڈ ایک رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ پارنیل نے 3 جبکہ عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈویلیئرز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔چٹاگانگ میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کیویز کپتان برینڈن میککلم نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ہالینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر151 رنز سکور کئے۔ پیٹر بورن49 رنز بناکر نمایاں رہے۔ مچل سورٹ 26 اور سٹیفن مائی برگ16 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ ٹام کوپر نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، مچل میک کلنگھن، کائل ملز اور ناتھن میککلم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے152رنز کا ہدف انیسویں اوورز میں پورا کرلیا۔ برینڈن میکولم65 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔کین ولیم سن29،کورے اینڈرسن 20 اور روس ٹیلر18رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔نیدر لینڈ کی جانب سے ٹیم وین درگگٹن نے3 اور لوگن وین بیک نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کیوی کپتان برینڈن میکولم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جنوبی افریقہ سے صرف دو رنز سے ہار گئی تھی۔نیوزی لینڈ حالیہ دنوں اچھے فارم میں نظر آئی ہے۔ اس ٹونامنٹ سے قبل اس نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔اسی میدان پر دوسرے میچ میں انگلینڈ پوری کوشش کرے گا کہ یہ میچ جیت کر وہ سیمی فائنل کی اپنی دوڑ میں قائم رہے۔”بگ تھری“ کا ایک اور چودھری انگلینڈ 2 شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ پہلے گروپ سے دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے کل کے میچ کی فاتح ہو گی۔