قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ :واپڈا کی برتری برقرار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونےوالے قومی سائیکلنگ چیمپیئن شپ کے دوسرے روز ہونیوالے مقابلوں میں واپڈا نے سبقت حاصل کر لی۔سائیکلنگ ویلڈروم میں چیمپئن شپ کے دوسرے روز ہونے والے 4 کلومیٹر ٹیم پرسوٹ میں واپڈا کی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ افغا نستان کی ٹیم نے دوسری جبکہ پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ واپڈا کے حشمت،روفی،علی اکبر اور انصاری نے مقررہ فاصلہ5:06:55 منٹ میں طے کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا،افغانستان کی ٹیم نے 5:37:30 منٹ کے ساتھ سلور میڈل اور پنجاب کے سنی،ثاقب،عظیم اور محمد نعمان نے 5:39:90 منٹ کے ساتھ براونز میڈل جیتا۔اسطرح 1000 میٹر سپرنٹ مقابلے میں واپڈا نے پہلے دو پوزیشن پر قبضہ جمایا محمد صابر پہلے اور شکیل دوسرے نمبر پر آئے جبکہ افغانستان کے محمد انصاری تیسرے نمبر پر رہے۔ چیمپیئن شپ میں شریک ٹیمیں آج قصور میں ہونے والے روڈایونٹ میں شرکت کے لئے لاہور سے روانہ ہونگی۔