بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دینی چاہئے : وقار یونس
نئی دہلی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کے لئے دونوں میچز انتہائی اہم ہیں ، پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش باقی نہیں۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے اور بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دینی چاہیے تا کہ پول میچز کے اختتام پر رن اوسط کی ضرورت پڑنے پر فائدہ ہو سکے۔ ویسٹ انڈیز ایونٹ میں سب سے خطرناک ٹیم ہے جس کا اندازہ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے لگایا جا سکتا ہے۔ بڑی ٹیم کا دعوی کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے تمام شعبوں میں برے طریقے سے بے نقاب ہوئی ہے کستان کے میچز میں اوس کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے حکمت عملی بنانا ہو گی۔ اوس سے فاسٹ باﺅلرز بھی متاثر ہو رہے ہیں جس کی واضح مثال انگلینڈ اور سری لنکا کا میچ تھا جس میں انگلش بلے باز ایلکس ہیلز نے سری لنکا پیسرز کو بآسانی کھیلا۔