علماء کرام مسلمانوں کی صحیح سمت میں رہنمائی کریں، مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہل حدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع مسجد محمدی سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام ذاتی مفادات سے ماورا ہوکر مسلمانوں کی صحیح سمت میں رہنمائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ جو کچھ وہ اپنی عبادات میں تلاوت کرتے ہیں ان کا ترجمہ بھی سیکھیں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ وہ اپنے رب العالمین سے کیا مناجات کررہے ہیں اور کیا گزارش کررہے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کرکے اس کی خوشنودی اور قرب حاصل کرلیں گے۔