• news

ملک کی ترقی و استحکام کے لئے قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا: شیخ انوار الحق

لاہور (پ  ر  ) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق نے کہا ہے کہ حصول پاکستان کے مقاصد تاحال پورے نہیں ہوئے۔  ہمیں ملک کی ترقی و استحکام کیلئے بانی پاکستان کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قیام نعت خداوندی ہے۔ قائد کے پاکستان کو بچانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا۔ وطن عزیز کو ایک بار پھر 1940 والے جذبے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن