• news

’’ حضرت عمار اور اویس قرنیؓ کے مزارات پر دھماکے اسلام دشمنی ہے،،

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر پیر غلام رسول اویسی اور مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا ہے کہ شام میں مزاراتِ صحابہ کرامؓ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا اسلام دشمنی ہے۔ حضرت عمار بن یاسر اور سیدنا خواجہ اویس قرنیؓ کے مزارات پر دھماکہ کرکے کونسی اسلام کی خدمت کی گئی ہے۔ خارجیت اور کفر مل کر مشاہیرِ اسلام کے نام و نشان اور اسلام کی یادگاریں مٹانا چاہتے ہیں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشانہ اویس زبیدہ پارک چوک یتیم خانہ لاہور میں تحریک اویسیہ پاکستان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قائدین تحریک اویسیہ پاکستان نے کہا 4 اپریل جمعۃ المبارک کو احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقعہ پر میاں غلام اویس اویسی، صاحبزادہ علی رضا اویسی، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ‘ قاری محمد ارشد اویسی، پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی، علامہ حافظ محمد آصف اویسی گوجرانوالہ‘ علامہ محمد حبیب اللہ اسد اویسی ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ حافظ محمد عرفان اسلام اویسی نارووال، محمد محسن اویسی، حافظ سیف الرحمان اویسی‘ صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی‘ حافظ محمد لقمان اویسی سیالکوٹ سمیت دیگر اراکین شوریٰ موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن