• news

پاکستان قومی زبان تحریک کے وفد کا دورہ بہاولپور، علمی و ادبی شخصیات سے ملاقاتیں

لاہور (پ ر) پاکستان قومی زبان تحریک کے وفد جس میں تحریک کے صدر ڈاکٹر محمد شریف نظامی کے علاوہ پروفیسر زاہد محمود اور غلام علی شامل تھے، نے بہاولپور کا بھرپور دورہ کیا۔ وفد نے عالمی اردو کانفرنس میں شریک قومی اور بین الاقوامی علمی و ادبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں جبکہ پروفیسر ڈاکٹر مختار وائس چانسلر اور بی بی سی کے رضا علی عابدی کے ساتھ ملاقاتیں کی گئیں دونوں حضرات نے تحریک کی جدوجہد کو سراہا اور ہر طرح کے تعاون کا وعدہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن