بجلی اور گیس کمپنیوں میں بدنظمی
مکرمی! گیس کمپنیوں میں بد انتظامی کے باوجود انتظامی اخراجات میں اربوں روپے کا اضافہ ہو رہاہے پاکستانی عوام عالمی معیار کے قیمتیں ادا کرنے کے باوجود بجلی اور گیس کی بدترین سروس حاصل کررہے ہیں اس لئے سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی پر ہمیشہ سے سوال اُٹھ رہے ہیں اور انگلیاں بھی وسیع ترترقی مفاد کی خاطر لائن لاسز اور انتظامی اخراجات میں مسلسل اضافے کی انکوائری ہونی چاہئے۔ 136ارب کاخسارہ ہے PIAکی فی ملازم آمدنی کم ہے واپڈا کے آپرٹینگ اخراجات ایک سال میں دگنے ہوگئے اوجی ڈی سی ایل نے 6سال میں 617ارب روپے کمائے PSOکا منافع 36ارب روپے رہا جبکہ انتظامی اخراجات دگنے ہوگئے ادھر سوئی گیس کمپنی 3سال میں 3میٹر بدل دیتی ہے جس سے انتظامی اخراجات بڑھ جاتے ہیں ۔(جاوید علی شاہ امام صاحب سیالکوٹ)