• news

عالمی بنک کا بجٹ سپورٹ کیلئے ایک ارب 70 کروڑ کے رعایتی قرض کا عندیہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر سری مولیانی اندراوتی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ سری مولیانی اندراوتی کا کہنا تھا عالمی بینک پاکستان کو ایک ارب 70 کروڑ کا رعایتی قرض بجٹ سپورٹ کیلئے دیگا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے، کاسا 1000 منصوبے کیلئے پاکستان کا کردار خوش آئند ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا توانائی بحران اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کام کررہے ہیں۔ روزگار کی فراہمی کیلئے نوجوانوں کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ٹیکس قوانین میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور ایف بی آر کے خصوصی ٹیکس رعایت کے ایس آر او جاری کرنے کا اختیار کردیا جائے گا۔ایم ڈی عالمی بینک نے کہا غربت کے خاتمے اور عوام کی خوشحالی کیلئے معاونت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن