• news

اروس نے خروج کے ویزے کو ختم کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا

ماسکو  (اے پی پی) روس کے وزیر اعظم دمتری مدویدوف نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکیوں کو روس سے نکلنے کی خاطر ویزا لینے کی پابندی ختم کرنے کا بل دوماہ میں پیش کریں گے۔ بل میں خاص طور پر تجویز دی گئی ہے کہ ایسی دستاویزات کو کم سے کم کیا جائے جو غیر ملکیوں کو روس کا سیاحتی ویزا لینے کی خاطر پیش کرنا ہوتی ہیں۔ اسی طرح ان کے قیام کی مدت کو تیس روز سے بڑھا کر 6 ماہ کرنے اور ان کی آمدورفت کی تعداد بڑھانے پر بھی غور کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن