• news

دہشت گردی کا خاتمہ طاقت نہیں سیاسی اقدامات سے کیا جا سکتا ہے: آفاق احمد

لاہور (خصوصی رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق  احمد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ طاقت نہیں  سیاسی اقدامات سے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ وہ گزشتہ روز کراچی سے لاہور پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ  کلنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن