تھر میں قحط، ذمہ دار سندھ حکومت ہے، سخت کارروائی ہونی چاہئے:غنویٰ
کراچی (آن لائن) پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ تھر میں قحط کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے۔ تھر میں اب بھی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور وہاں بھوک وافلاس تاحال موجود ہے۔ تھر کے سانحے کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوںنے کہا کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے اور دہشت گردوں سے کوئی محفوظ نہیں۔ ایک سازش کے تحت سندھ میں ہندو کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔