اوباما کی خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم سعودی خاتون ماہا سے ملاقات‘ ایوارڈ دیا
ریاض (اے پی پی‘ آن لائن) امریکی صدر بارک اوباما نے ہفتہ کو ریاض میں خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم سعودی خاتون ماہا الا منیف سے ملاقات کی۔ماہا الا منیف ان دس خواتین میں شامل تھیں جنہیں امریکی دفتر خارجہ نے امسال جر أت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ سے نوازا تھا لیکن اس ماہ واشنگٹن میں ہونے والی تقریب میں وہ شرکت نہ کر سکیں۔اوباما نے ملاقات کے موقع پر ماہا کو یہ ایوارڈ دیا۔منیف نے گھریلو خواتین پر تشدد کیخلاف آواز اٹھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔