• news

ایپکا کا آئندہ بجٹ تک ہر منگل کو قلم چھوڑ ہڑتال‘ مظاہروں کا اعلان

فیصل آباد‘ شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگارخصوصی) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے بیان کو ملازمین کش اور مایوس کن قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف یکم اپریل بروز منگل سے آئندہ بجٹ تک ہرمنگل کوقلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہروںکا اعلان کر دیا ہے۔ اپیکاکے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیز بھٹی، ڈویژنل صدررائے محمد اعجاز خاں اور دیگر نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ کاآئندہ بجٹ میں تنخواہیں نہ بڑھانے کا اعلان ان کی امیدوں پر ڈرون حملہ کے مترادف ہے ، جب ملازمین کی باری آتی ہے توخزانہ خالی ہونے کا رونا رو کر ملازمین کورٹرخا دیا جاتا ہے۔یکم اپریل بروزمنگل کوفیصل آبادکے تمام سرکاری ملازمین ضلع کونسل چوک میں احتجاج کریں گے۔کامرس ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن ((CTA پنجاب کی کال پر پنجاب بھر کے کامرس کالجز کے اساتذہ کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری۔  گورنمنٹ کامرس کالج شیخوپورہ میں اساتذہ نے سیاہ پٹیاں باندہ کرکلاسوں کا بائیکاٹ کیا۔ ا مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔صدر پروفیسر ایسوسی ایشن ٓف کامرس، پروفیسر سید صابر حسین بخاری نے مطالبہ کیا کہ گریڈ 1تا 17 کے ٹیوٹا کنٹریکٹ ملازمین کو  2004  پالیسی کے تحت تحفظ دیا جائے۔ اس موقع پر پروفیسر رانا اشفاق مرکزی صدر، پروفیسر محمد علی ،پروفیسر ذوالفقار ورک اور اکبر علی عظیمی بھی موجود تھے۔  31مارچ کو پنجاب بھرکے کامرس اداروں میںمکمل طور پر ہڑتال ہو گی اور پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن