• news

آمنہ خود سوزی کیس: سابق ایس ایچ او ادریس نتکانی نے تین دن کی عبوری ضمانت کرالی

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)مظفر گڑھ آمنہ خود سوزی کیس کے ملزم سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر ادریس نتکانی نے ڈیرہ غازیخان میں خصوصی عدالت کے جج سجاد حسین سندھڑ کی عدالت میں پیش ہوکر تین دن کی عبوری ضمانت منظور کرا لی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ملزم سابق ڈی ایس پی لطیف کانجو اور سابق ایس ایچ او ادریس نتکانی نے چند رو ز قبل لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں پیش ہوکر 4اپریل تک کیلئے اپنی حفاظتی ضمانت منظور کروائی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن