ڈی آئی خان: غیرت کے نام پر بیوی اور آشنا کو قتل کردیا
ڈیرہ غازیخان (ثناء نیوز) بلوچستان کوہلو کے رہائشی میر جان تھانہ کالا کے علاقے کھجی والا میں خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر تھا، گذشتہ شب ملزم میر جان نے اپنی بیوی تین بچوں کی ماں کو اسکے آشنا قیمت علی کے ساتھ حالتِ غیر میں دیکھ کر فائرنگ کر کے جبکہ بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم دیگر خاندان کے دیگر افراد سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔