سجاول، خسرہ اور گیسٹرو پھیل گیا 4 بچے ہلاک
سجاول( نامہ نگار) سجاول کے قریب ایک ہی گوٹھ میں دس روز کے اندر خسرے اور گیسٹرو کی وجہ سے چار بچے ہلاک، سجاول کے قریب گوٹھ محمد خان پلپوٹو میں خسرے اور گیسٹرو کی وجہ سے چار بچے فوت ہوچکے ہیں جن کے نام جمیل ولد ساجن، سنی بنت علی حسن، پرویز ولد محمد رحیم او ر حوا بنت اسحاق شامل ہیں۔