• news

خضدار: مزید 3 تشدد زدہ نعشیں برآمد، پسنی: ضلع کونسل کے رکن سمیت 2 افراد قتل

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے توتک سے مزید تین تشدد زدہ  نعشیں برآمد کرلی گئیں جس کے بعد خضدار سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کی شام کو توتک کے قریب پہاڑی علاقے سے مزید تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تینوں لاشوں کو خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔ آج تینوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائیگا۔ ادھر پسنی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے  2 افراد کو ہلاک کر دیا۔ نواحی علاقے گدن ندی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پک اپ پر فائرنگ کی۔ ملا یوسف ضلع کونسل کے نومنتخب رکن ہیں۔ ادھر پولیس نے ڈھاڈر سے اغواء ہونے والے ٹرک ڈرائیور کو بازیاب کرا لیا۔ دریں اثنا گزشتہ شب خضدار میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ آن لائن کے مطابق پسنی میں ریڈار سسٹم پر حملہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے پسنی ائرپورٹ سول ایوی ایشن راڈار پر حملہ کر کے فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹم کو تباہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن