• news

لندن: پاکستانی ہائی کمشن کے سامنے مشرف کی حمایت میں مظاہرہ، مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کے باہر آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درج مقدمات ختم کئے جائیں۔ اس موقع پر کارکنوں نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور وہ پرویز مشرف کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرے میں مرد و خواتین نے حصہ لیا۔
حمایت/ مظاہرہ

ای پیپر-دی نیشن