• news

ایڈیشنل آئی جی میر زبیر محمود کو آئی جی سندھ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونیکا امکان

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایڈیشنل آئی جی میر زبیر محمود کو آئی جی سندھ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت آج آئی جی سندھ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کریگی۔ میر زبیر محمود ڈی آئی جی ریسٹ‘ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کراچی رہ چکے ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون بھی رہ چکے ہیں۔ میر زبیر محمود کے نام کی منظوری وفاقی اور صوبائی حکومت نے دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن