سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ایران سے پاکستان داخل ہونیوالے 200 زائرین کو تفتان میں روک لیا گیا
چاغی (این این آئی) ایران سے پاکستان میں داخل ہونیوالے 200 زائرین کو تفتان انتظامیہ نے سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر روک لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد قاسم بلوچ کے مطابق یہ زائرین ہفتے کو ایران سے پاکستان میں داخل ہوئے جنہیں اعلیٰ حکام کی ہدایات کے بعد کوئٹہ جانے دیا جائیگا۔ دو روز سے تفتان میں روکے جانے والے زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جنہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی انہیں جلد از جلد کوئٹہ روانہ کیا جائے۔