• news

چینی کمپنی نے پاکستان ریلوے کے مختلف شعبوں کی اپ گریڈیشن کیلئے معاونت کی پیشکش کر دی

اسلام آباد / راولپنڈی (آئی این پی) پاک چائنا کوریڈور منصوبے کے باعث پاکستان ریلوے کے مختلف شعبوں کی اپ گریڈیشن کی ضرورت اور اہمیت مزید بڑھ گئی،چین کی معروف کمپنی ’’چائنا پاور کمپنی ‘ نے پاکستان ریلویز کے مختلف شعبوں کی ’’اپ گریڈیشن‘‘ کے لیے معاونت کی پیشکش کر دی،پشاور کراچی  ٹریک  (ایم ایل ون) سمیت مختلف شعبوں کی اپ گریڈیشن متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق چائنا پاور کمپنی کے ذیلی ادارے سائنو ہائیڈرو کے چار رکنی وفد نے جس کی قیادت سینیئر انجینئر لیو ڑونگ  کر رہے تھے انہوں نے جنرل منیجر پاکستان ریلویز انجم پرویز سے ملاقات کی۔

ای پیپر-دی نیشن