مصر کے وزیر خارجہ نے الجزیرہ کے ایڈیٹر پر جاسوسی کا الزام لگا دیا
قاہرہ (اے ایف پی) مصر کے وزیر داخلہ نے الجزیرہ ٹیلی ویژن پر جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معزول صدر محمد مرسی کے حوالے سے اہم معلومات اور راز فاش کئے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ محمد ابراہیم نے کہا کہ محمد مرسی کے سیکرٹری امین السیرانی نے الجزیرہ کے نیوز ایڈیٹر ابراہیم محمد ہلال کو خفیہ معلومات فراہم کی ہیں تاہم الجزیرہ کی جانب سے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔