ترکی: بلدیاتی الیکشن میں وزیراعظم کی پارٹی کی اکثریت‘ جھڑپیں‘ 6 افراد ہلاک
انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترک بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم رجب طیب اردگان کی پارٹی نے اکثریت حاصل کر لی۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق وزیراعظم کی پارٹی نے برتری حاصل کر لی ہے۔ جھڑپوں میں 6 افراد مارے گئے۔ترکی میں حکمراں جماعت انصاف و ترقی پارپی کے آٹھ ہزار اراکین نے پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم رجب طیب اردگان کی انصاف و ترقی پارٹی کے چار ہزار اراکین نے انقرہ میں استعفی دے کردولت باغچی کی قوم پرست جماعت نیشنلسٹ تحریک میں شمولیت اختیار کرلی۔ ،جبکہ انصاف و ترقی پارٹی کے مزید چارہزار اراکین نے استنبول میں اجتماعی طور پر اس پارٹی سے علیحدگی اختیارکرتے ہوئے اپوزیشن جماعت جمہوریت پسند عوامی محاذ میں شمولیت اختیار کرلی ،انصاف و ترقی پارٹی کے ان آٹھ ہزار افراد کو ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں پر اعتراض ہے،دوسری جانب پارلیمنٹ میں ترکی کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت عوامی جمہوری پارٹی کے رہنما ء نے حکومت پر شام کیخلاف سازش کرنے کا الزام لگایا ہے،کمال قلیچدار اوغلو نے کہا کہ حکومت ترک فوجیوں کا خون بہا کر طیب ایردوآن کو ہیرو بنانا چاہتی ہے۔