• news

مشرف کو کسی بھی بہانے ملک سے باہر جانے دیا گیا تو خاموش نہیںرہیں گے: طلال اکبر بگٹی

لاہور (آئی این پی) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے پرویز مشرف کو کسی بھی بہانے سے ملک سے باہر جانے دیا گیا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ مشرف قومی مجرم ہے۔ اس کو ہر صورت اس کے گناہوں کی سزا ملنی چاہئے۔ ملک اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آمریت  کا راستہ روکنا اور جمہوریت کو مضبوط کرنا ہوگا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران طلال اکبر بگٹی نے کہا جب سے پرویزمشرف کے خلاف عدالت میں مقدمہ شروع ہوا ہے‘ اس وقت سے لیکر اب تک ہر بار کوئی نیا بہانہ بناتے ہیں تاکہ ان کی جان چھوٹ جائے۔

ای پیپر-دی نیشن