• news

جہلم: بدچلنی کے شبہ میں بیوی اور اسکے آشنا کو قتل کردیا

جہلم (نامہ نگار)  بدچلنی کے شبہ میں  بیوی اور آشنا کو قتل کردیا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے اسکا  9 سالہ بیٹا بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ سمیرا، 9 سالہ بیٹے عمران اور شوہر آصف کے ہمراہ میکے آئی ہوئی تھی۔ والد ریاض نے پولیس کو بتایا رات کو فائرنگ کی آواز سن کر اوپر کمرے میں پہنچے تو داماد آصف ایک نعش کو کھینچ کر باہر نکال رہا تھا، جب نعش کو دیکھا تو وہ نعش آشنا تمریز ولد عنایت ساکن بھبل کی تھی۔ جب کمرے میں جا کر دیکھا تو سمیرا کی نعش بھی پڑی ہوئی تھی جبکہ 9 سالہ عمران زخمی حالت میں تھا۔ آصف موقع سے فرار ہو گیا، تھانہ چوٹالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن