حکومت ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بتانے پر گومگو کا شکار
اسلام آباد (آن لائن) حکومت گزشتہ پانچ برسوں کے دوران آج تک ملک میں کئے گئے ڈرون حملے کی تعداد اور حملوں میں مرنے والے کی تعداد بتانے کے حوالے سے گومگو کی کیفیت سے دوچار ہوگئی ہے اور اس کے مختلف محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں ۔ پارلیمانی سیکرٹری چوہدری جعفراقبال گجر ان کیمرہ بریفنگ دینے پر بضد جبکہ وزیر مملکت نے آئندہ اجلاس میں بتانے کا کہا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ آئندہ روسٹر ڈے پر اس سوال کا جواب دیا جائیگا یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔