مقبوضہ فلسطین میں ’’لینڈ ڈے‘‘ منایا گیا
ارابے (اے ایف پی) فلسطین‘ اسرائیل کے زیرقبضہ میں ’’لینڈ ڈے‘‘ منایا گیا۔ شرکاء نے فلسطینی پرچم لہرائے۔ یاد رہے 1976ء میں گلیلی علاقے میں عربوں کی زمین پر قبضے کے منصوبے کے خلاف بڑی ریلی نکالی گئی جس پر اسرائیلی پولیس اور فوج نے فائرنگ کردی تھی جس میں 6 عرب اسرائیلی باشندے ہلاک ہو گئے تھے۔