• news

شام : فوج اور باغیوں میں جھڑپیں جاری ‘ مزید 47 افراد ہلاک

دمشق/ لندن (این این آئی) شام کی سرکاری فوج نے لبنان کی سرحد سے متصل اہم شہر القلمون سے باغیوں کو پسپا کرنے کے بعد علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، باغیوں سے جھڑپوں میں 47افرادہلاک ہوگئے۔ دمشق میںسرکاری فوج نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ، حرستا ملٹری ہسپتال کو بھی نشانہ بنایاگیاجبکہ حمص اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر توپخانے سے گولہ باری کی گئی ، حما میں سرکاری فوج نے کوبرا ہیلی کاپٹروں کے ذریعے حملے کیے ،جنوبی مشرقی شہر مورک میں بھی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان شدید جھڑپوں ہوئیں، ادلب میں خان شیخون قصبے میں سرکاری فوج نے بیرل بم حملے کئے جن میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے القلمون میں سرکاری فوج کے کنٹرول حاصل کرنے کے دعوے کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ جن دو قصبوں پر سرکاری فوج نے قبضے کا اعلان کیا ہے وہاں پر باغیوں نے پسپائی نہیں بلکہ مزید فاتحانہ پیش قدمی کی ہے۔ سپین کے ایک اخبار نے کہا ہے کہ شام میں اس کے دو مغوی صحافیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن