• news

مشرف کا جرم ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت نہیں عمر قید دی جائے: انٹرنیشنل کمشن آف جیورسٹس

اسلام آباد (ثناء نیوز+ این این آئی) انٹرنیشنل کمشن آف جیورسٹس نے کہا  ہے کہ پرویز مشرف پر فرد جرم غیر معمولی اقدام ہے، جرم ثابت ہونے پر مشرف کو سزائے موت کی بجائے عمر قید دی جائے۔ ایک بیان میں انٹرنیشنل کمشن آف جیورسٹس ایشیا  کے ڈائریکٹر سام ظریفی  نے کہا  کہ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلنا پاکستان کی سیاسی اور قانونی تاریخ میں غیرمعمولی اقدام ہے۔ عدلیہ کو یہ ثابت کرنے کا نادر موقع ملا ہے کہ پاکستان میں ہر ملزم کو غیرجانبدارانہ اور آزادانہ ٹرائل کا حق ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔  انٹرنیشنل کمشن آف جیورسٹس نے مشرف کے ٹرائل کو پاکستانی اور عالمی فیئر ٹرائل سٹینڈرڈز کے مطابق بنانے اور ملزم کی حیثیت سے ان کے تمام حقوق یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن