نثار کی وزیراعظم سے ملاقات، مشرف کے ای سی ایل میں نام، طالبان سے مذاکرات اور دیگر امور پر گفتگو
اسلام آباد (ثناء نیوز) وزیراعظم سے وزیر داخلہ چودھری نثار کی ملاقات میں مشرف کا ای سی ایل میں نام اور عدالت میں زیرسماعت درخواست میں حکومت کی آئندہ حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی، نیز پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونے کے علاوہ طالبان سے مذاکرات اور جنگ بندی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر طالبان کمیٹی کو نئے حکومتی لائحہ عمل سے آگاہ کرنے جیسے معاملات زیر غور آئے۔ ملاقات میں مشرف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق معاملہ بھی زیربحث آیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ مذاکراتی عمل درست سمت میں چل رہا ہے۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو مذاکراتی عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔