’’تمام جج میرٹ پر تعینات کئے تھے‘‘ مشرف کے بیان پر جسٹس فیصل عرب مسکرا دیئے
اسلام آباد (آئی این پی) عدالت میں آئین شکنی کے مقدمہ کی سماعت کے دوران فرد جرم عائد ہونے کے بعد سابق صدر مشرف نے اپنے بیان میں کہا وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ، میں نے اپنے دور میں اعلیٰ عدالتوں میں تمام جج میرٹ پر تعینات کئے تھے۔ سابق صدر کے بیان پر خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب مسکرا دیئے۔ واضح رہے جسٹس فیصل عرب کی سندھ ہائیکورٹ میں بطور جج تعیناتی پرویز مشرف نے ہی کی تھی۔