ایران نے اقوام متحدہ سے خود سرحدی محافظ بازیاب کرانے کی اجازت مانگی: ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی شکایت نہیں کی خط لکھ کر اتنا کہا ہے کہ پاکستان اس کے سرحدی محافظ بازیاب نہیں کرا سکتا تو ہمیں کارروائی کرنے کی اجازت دے۔ پاکستان نے افغان صدر حامد کرزئی کے الزامات مسترد کر دیئے دفتر خارجہ کے مطابق افغان طالبان اور امن کونسل کے مذاکرات میں رخنہ ڈالنے کا الزام بھی غلط ہے پاکستان ایسے الزامات کو کئی بار مسترد کر چکا ہے اس قسم کے بیانات سے دو طرفہ ماحول کو بہتر کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگتا ہے پاکستان افغانستان میں آزادانہ صدارتی انتخابات کے انعقاد کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ترجمان نے کہا کہ افغان صدر کے الزامات پر دکھ اور افسوس ہوا۔