• news

پاکستان سٹیٹ بنک کی خودمختاری بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے: آئی ایم ایف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں کہا ہے حکومت پاکستان سٹیٹ بینک کی خودمختاری بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے بعد نواز حکومت اقدامات کر رہی ہے، حکومت پاکستان سٹیٹ بنک قانون میں ترامیم کا مسودہ تیار کر رہی ہے، مجوزہ ترامیم کی روشنی میں سٹیٹ بنک کو ایگزیکٹو بورڈ بھی تشکیل دینا پڑے گا۔ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے ترامیم پارلیمنٹ سے منظور کرائی جائیں گی، جون 2014ء سے قبل ترامیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کا امکان ہے۔ سٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو بورڈ میں حکومت کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن