• news

سابق صدر کی والدہ زریں مشرف کی طبیعت سنبھلنے کے بعد پھر بگڑ گئی

شارجہ (نوائے وقت رپورٹ+  آن لائن)  سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کی طبیعت   سنبھلنے کے بعد دوبارہ بگڑی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز زریں مشرف کا مسلسل معائنہ کر رہے ہیں۔  زریں مشرف   سانس کی تکلیف کے باعث شارجہ کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ قبل ازیں آل پاکستان مسلم لیگ ذرائع کا کہنا تھا پرویزمشرف کی والدہ کی طبیعت کے حوالے سے شارجہ میں ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق زریں مشرف کو ابھی مزید کچھ دن آئی  سی یو میں رکھا جائے گا۔ سابق صدر کی والدہ کیلئے ہسپتال میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن