احمد شہزاد نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا : میاں اسلم
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق آئی سی سی امپائر و چیف آرگنائزر مسلم جم خانہ میاں اسلم نے احمد شہزاد کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بطور پہلا پاکستان کھلاڑی سنچری سکور کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑی نے ایک یاد گاری اننگز کھیل کر پوری قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا۔ میاں اسلم نے توقع ظاہر کی کہ اگلے میچز میں بھی نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائے گا۔