آج کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے ڈو ا ینڈ ڈائی جیسا ہے : ڈیرن سیمی
میرپور ( آن لائن ) ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ آج کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے ڈو اینڈ ڈائی صورتحال ہے، پاکستان کی ٹیم بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے ، مکمل پلان کرکے میدان میں اترینگے اور اسی کے مطابق کھیلے گئے ۔ اپنے ایک بیان میں ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلا میچ ہارنے کے بعد بہترین کم بیک کیا ہے تمام کھلاڑیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے تیاری کررہے ہیں۔بہترین پلان کے ساتھ میدان میں اتر کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے مرو یا مارو والی صورتحال ہے ۔