• news

طالبان نے حکومت کو غیرعسکری قیدیوں بارے کمشن بنانے کی تجویز دی: طاہر اشرفی

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے حکومت کو تجویز پیش کی تھی کہ وہ ایک کمشن قائم کرے تاکہ زیرِ حراست غیر جنگجوﺅں کے بارے میں حقائق سامنے آ سکیں۔ اےک انٹروےو مےں انہوں نے کہا 'طالبان کی تجاویز میں ایک یہ تجویز بھی تھی کہ ٹی ٹی پی کے قیدیوں پر ایک عدالتی کمشن قائم ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب یہ سے تجویز گزشتہ ہفتے وزیرستان میں ہونے والی حکومت کے ساتھ پہلی براہ راست ملاقات کے دوران پیش کی گئی۔ حکومت پاکستان علماء کونسل کے پلیٹ فارم سے ایک جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔ انہوں نے طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے فون پر بات چیت کے بعد حکومت سے کہا کہ طالبان کی تجویز پر غور کرتے ہوئے ایک کمیشن قائم کرنا چاہئے تاکہ اس کی پوزیشن واضح ہو سکے۔ انہوں نے مولانا سمیع الحق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے مسئلے پر جلد ہی پیش رفت ہو جائے گی۔ حکومتی کمیٹی کے ایک رکن اور افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر رستم شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق کوئی باضابطہ مطالبہ پیش نہیں کیا اور نہ ہی اس سلسلے میں اپنی کسی خواہش کا اظہار کیا۔ مولانا اشرفی کا کہنا تھا کہ طالبان قیدیوں کا معاملہ بظاہر آسان نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مصالحتی عمل مستقبل میں آگے بڑھے گا اور ٹی ٹی پی کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے طالبان کے سلمان تاثیر کے بیٹے کو بازیاب کرانے سے انکار کی رپورٹس کو مسترد کر دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان، حکومت، آرمی اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے بہت سے معاملات پر اتفاق کیا ہے۔
طاہر اشرفی

ای پیپر-دی نیشن