• news

عدالتی حکم کے بغیر مشرف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائیگا: وزارت داخلہ

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزارت داخلہ نے عدالتی حکم کے بغیر سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے قانونی ماہرین سے صلاح و مشوروں کے بعد یہ موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا کہ پرویز مشرف کا نام سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا اور عدالتی حکم کے بغیر اسے خارج نہیں کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ مشرف کا نام گزشتہ برس مارچ میں ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد غداری کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے بھی ان پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن