• news

توہین رسالت کیس، سزائے موت پانے والے ساون مسیح نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) جوزف کالونی توہین رسالت کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزائے موت پانے والے ساون مسیح نے سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ واقعہ کے پینتیس گھنٹے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا جو پولیس کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔ درج شدہ ایف آئی آر اور مدعی کے بیانات میں واضح تضادات ہیں۔ ٹرائل کورٹ نے ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کے باوجود سزائے موت کا حکم سنایا۔ ٹرائل کورٹ میں یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس کا موقف نہیں سنا گیا۔ اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن