• news

وزیر کی دعوت پر وسط ایشیائی ریاستوں سے خوبرو دوشیزائیں پاکستان آئیں، نادرا نے رشوت لیکر شناختی کارڈ بنائے: سینیٹر طلحہ محمود

اسلام آباد(آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی د وشیزائیں ایک وزیر کی دعوت پر وسط ایشیائی ریاستوں سے پاکستان آئیں اور انہیں نادرا کے عملے نے بھاری رشوت کے عوض قومی شناختی کارڈ بنا کردئیے۔ انہوں نے دعوی ٰ کیا کہ اس وزیر کی طرف سے غیر ملکی دوشیزاؤں کو ارسال کیا گیا دعوت نامہ میرے پاس موجود ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں غیرملکیوں نے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں، نادرا کے افسروںکو گاڑیاں بطور رشوت دے کر غیر ملکی شناختی کارڈ بنوا لیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن