حکومت جو اقدام کرے گی طالبان اس کی بنیاد پر ہی ردعمل دیں گے: پروفیسر ابراہیم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت جو بھی اقدام کرے گی اس کی بنیاد پر ہی طالبان ردعمل ظاہر کریں گے۔ فریقین میں مستقل جنگ بندی کیلئے کوشاں ہیں، حکومت کی جانب سے اقدامات میں سست روی ہے۔ طالبان عسکری قیدیوں کی رہائی یا اعلان خوش آئند ہو گا۔ایک انٹرویو میں پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا، ایک دو روز میں کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک طالبان نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔ کمیٹی کے اجلاس کے بعد طالبان شوریٰ سے رابطہ کیا جائے گا۔