عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کی درخواست قابل سماعت قرار
پشاور(آئی این پی) پشاور کی سیشن عدالت نے قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بخت بیدار کی جانب سے عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیکرفریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ پشاور کی سیشن عدالت نے گزشتہ سماعت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کی درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،جسے منگل کو جاری کیا گیا ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔درخواست پر آئندہ سماعت 24 اپریل کو ہوگی۔