• news

قرضہ سکینڈل کے حوالے سے نیشنل بنک کی وضاحت

کراچی (پ ر) نیشنل بنک آف پاکستان نے بنگلہ دیش میں بنک کے ایک بڑے مالیاتی سکینڈل سے متعلق شائع خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں سینئر ایگزیکٹو زبیر احمد کے خلاف لگائے جانیوالے کرپشن کے چارجز درست نہیں۔ خبر یکطرفہ ہے جس میں بنک کا موقف پیش نہیں کیا گیا۔ جس دوران بنک سے رقم نکالی گئی اس وقت زبیر احمد بنگلہ دیش میں تعینات نہیں تھے، وہ ملکی اور عالمی تجربے کے حامل ایک معروف بنکر ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران ان پر کبھی کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن