• news

’’مارننگ گلوری‘‘ کا پاکستانی عملہ لیبیائی حکام کے حوالے، آج وطن واپسی متوقع ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (ثناء نیوز) دفترخارجہ کی  ترجمان نے اس بات کی تصدیق  کی ہے  کہ مارننگ گلوری کے 5 پاکستانیوں کو لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا گیا۔ جن کی آج وطن واپسی کی توقع ہے۔ ترجمان تسنیم  اسلم  نے   منگل کے روز بتایا  کہ  مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کے ارکان کو لیبیا کے حکام نے طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیا جن کی واپسی کے لئے فلائٹ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن