فارورڈ بلاک بنانے والے تحریک انصاف کے 14ارکان اسمبلی اسلام آباد طلب
پشاور (آن لائن) خیبر پی کے اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنانے والے تحریک انصاف کے 14 ارکان کو اسلام آباد طلب کر لیاگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک کے حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے صوبائی قیادت سے بھی اس کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ صوبائی کابینہ میں حال ہی میں رد و بدل کے بعد بیشتر اراکین اسمبلی خفاء ہوگئے ہیں جنہوں نے علیحدہ فارورڈ بلاک بنا دیا ہے۔