• news

ایران کی پھر دھمکی، محافظوں کی بازیابی کیلئے سرجیکل طرز کی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا: رکن ایرانی پارلیمانی صدارتی بورڈ

تہران(آئی این پی) ایران نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پاکستان میں مبینہ طور پر کالعدم جیش العدل کی جانب سے اغواء کئے گئے محافظوں کی بازیابی کیلئے سرجیکل طرزکی کارروائی کا منصوبہ بنالیا ہے۔ اس کے تحت دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ہدف بناکر انہیں سخت جواب دیا جائیگا۔ منگل کو ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمانی صدارتی بورڈ کے رکن حسین سبحانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ابتدائی طور پر ایران کوشش کریگا کہ قانونی ذرائع سے مسئلے کے حل کا جواب حاصل کیا جائے اور اگر کوئی مناسب جواب نہ آیا تو پاکستان میں موجود ایرانی محافظوں کے اغواء کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائیگا اور انہیں اس حوالے سے سخت جواب دیا جائیگا، انکو منہ کی کھانی پڑیگی۔ انہوں نے کہا کہ جیش العدل جیسے دہشت گرد گروپ ایرانی سرحدی علاقے میں سیکیورٹی کو کمزور کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن