• news

ایران کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان کا احتجاج

چاغی (آن لائن) ایران کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستانی حکام نے ایران سے احتجاج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد قاسم بلوچ، کرنل اشتیاق، رسالدار اکبر جان و دیگر کے ہمراہ ایران کے علاقے میں ایرانی حکام سے ملاقات کی۔ ایران کے جانب سے ریک ملک کے مرزبان محمد حلیم ودیگر نے ملاقات کی۔ چاغی پاک ایران سر حدی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر نے ایران کے حکام کو آگاہ کیا کہ ایران کی جانب سے آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کی جاتی ہے۔ گزشتہ دنوں ایرانی فائرنگ سے نیو تالاب کے علاقے میں ایک پاکستانی خاتوں بھی زخمی ہوگئی تھی۔ ایرانی فورسز کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن